خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور فوجی مقامات پر الزامات عائد کیے

9 مئی کو فوجی اہداف کی نشاندہی: خواجہ آصف کا جنرل فیض حمید پر الزام

پی ٹی آئی کے زیر استعمال، فیض حمید 9 مئی کو مقامات کی نشاندہی میں ملوث تھے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقامات کی نشاندہی میں جنرل فیض حمید کا کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے پر تقرری کے وقت جنرل فیض نے متعلقہ حلقوں کے ذریعے انہیں آرمی چیف بنانے کی کوشش کی تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض طاقت کی انتہا چاہتے تھے-
، جب جنرل فیض کو آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کے پریشان ذہن کو استعمال کیا اور نو مئی کے دن فوجی اہداف کی نشاندہی کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں