تحریک انصاف الیکشن ترمیمی ایکٹ چیلنج: سپریم کورٹ میں درخواست

الیکشن ترمیمی ایکٹ چیلنج: تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں کارروائی

تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے الیکشن ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر گوہر علی خان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ثالثی سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعدسینیٹ نےالیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظورکرلیا تھا۔
بل مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی اور زیب جعفر نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔
ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا۔
مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی۔
کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں