پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس: موسم کی وجہ سے تاخیر
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا جس کے بعد پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں