“پاکستان کے لیے نئے قرضہ پروگرام کی منظوری: آئی ایم ایف کی تازہ ترین صورتحال”

“پاکستان کے لیے نئے قرضہ پروگرام کی منظوری میں تاخیر: آئی ایم ایف کا شیڈول”

پاکستان کے لیے نئے قرضہ پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید موخر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت تین دیگر ممالک کی درخواستوں پر غور کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض کے نئے پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کر دی گئی ہے۔
جب کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے۔
پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اےای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں