“پنجاب میں دفعہ 144: عوامی اجتماعات پر پابندی اور کرفیو کا اعلان”
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جلسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پوری ریاست میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
پابندی کا اطلاق جمعرات بائیس اگست سے ہفتہ چوبیس اگست تک ہوگا۔
امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےپابندی کا اطلاق دہشت گردی کےخطرات کے پیشِ نظرکیا گیا۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظرکوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
پنجاب بھرمیں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں