حافظ نعیم الرحمن: کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں

جماعت اسلامی کا موقف: کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں

کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں۔حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو جوڑنے کے لیے ایک بڑی مہمچلا رہی ہے۔
عوام بجلی کی قیمتوں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، گیس کے بلوں میں اضافے اور فیول ایڈجسٹمنٹ جیسے ٹیکسوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصلہ کیا ہے تنظیمی ذمہ داران سے بات چیت کرکے تحریک پر لائحۂ عمل بنایا جائے، بلوچستان کا دورہ کیا، سندھ، پنجاب اور پشاور میں تنظیموں کو متحرک کریں گے۔
پہلے مرحلے میں 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھے۔
ایف بی آر کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے، ایف بی آر کے پچیس ہزار عملے نے ایک سال میں 12 سو 99 ارب روپے کی کرپشن کی، ایف بی آر کے لوگ کرپشن جو کررہے ہیں۔
اگر یہ کرپشن ختم ہوجائے تو عوام کو ریلیف ہی مل جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں