“کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں اضافے کا رجحان: جولائی 2024 کی مالیاتی تفصیلات”
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
جولائی کے دوران کریڈٹ کارڈ سے خریداری کے رجحان میں سالانہ بنیادوں پر 27.5 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عرصے کے دوران خریداری کا حجم 125 ارب روپے رہا جب کہ جولائی 2024 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 125 ارب روپے کی خریداری کی۔
جو کہ گزشتہ سال جولائی کے مقابلے 27.5 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 98 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا۔
جون میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 122 ارب روپے کی خریداری کی، جو جولائی میں بڑھ کر 125 ارب روپے ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8291 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جو گزشتہ سال جولائی کے 7998 ارب روپے کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے-
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں