“عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، شوکت خانم کے ڈاکٹر نے چیک اپ کیا”

“عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ، ڈاکٹر عاصم یونس نے صحت کی تفصیلات حاصل کیں”

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی کو طبی معائنے کے لیے کانفرنس روم منتقل کر دیا گیا۔
شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عاصم یونس نے ایک گھنٹے سے زائد طبی معائنہ کیا۔
طبی معائنے کے دوران تحریک انصاف کے بانی سے صحت سے متعلق کئی سوالات بھی کیے گئے۔
سابق وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں