“آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات: 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس”
صدر زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات
صدر آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت ملاقات کے لیے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔
مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق تحفے میں دی۔
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتےہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں