خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منتقلی: منصوبے کی تفصیلات

سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی تیاری
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری سکول چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان، دیر اور لکی مروت میں ایک ایک اسکول پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا۔
ایبٹ آباد، ہری پور میں دو دو سکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں 47 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک طالب علم پر ماہانہ 41 ہزار 55 روپے خرچ ہوتے ہیں۔
مالی بوجھ کم کرنے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے پی پی پی موڈ پر جا رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور گورننس بہترہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں