“سعودی عرب کی ریکوڈیک کے 15 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش: پاکستان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل”

“سعودی عرب کی ریکوڈیک حصص خریدنے کی پیشکش: پاکستان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا”

سعودی عرب کی ریکوڈیک کے 15 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش
اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں ریکوڈیک کان کنی کے منصوبے کے 15 فیصد حصص خریدنے کی پیش کش کردی۔
سعودی عرب کان کنی کے علاقے کے اطراف انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں بھی خاطر خواہ گرانٹ دے گا۔
یہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پہلا سرمایہ کاری کا منصوبہ ہوگا۔
اس پیشکش میں 15 فیصد حصص خریدنے اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لیے گرانٹ شامل ہے۔
ان مباحثوں میں شریک حکومتی افراد نے بتایا کہ اس پیش کش کے جواب میں پاکستان نے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جو سعودی پیش کش کا جائزہ لے گی اور مذاکرات کے بعد حتمی قیمت کی سفارش کر کے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں