“غیر ملکی طلباء کی تعداد محدود کرنے کا آسٹریلوی وزیر تعلیم کا منصوبہ”
آسٹریلیا غیر ملکی طلباء کی تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے کہا کہ امیگریشن سے متعلق سیاسی دباؤ کے باعث انہوں نے آئندہ سال سے غیر ملکی طلباء کی تعداد کو محدود کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے غیر ملکی طلباء کی تعداد 270 ہزار تک محدود کر دی گئی ہے۔
وزیر تعلیم نے منصوبے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا ہے کہ اگلے سال کے مقابلے میں رواں سال کچھ جامعات میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہوگی ۔
جبکہ باقیوں کے پاس کم ہو گی، تاہم اس اقدام کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں جامعات اور ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ نے 42 ارب آسٹریلوی ڈالرز ادا کیے۔
جو کہ 28 ارب امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔
آسٹریلوی حکام نے مالی سال سے 30 جون 2023 تک پانچ لاکھ 77 ہزار غیر ملکی طلبہ کو تعلیمی ویزا جاری کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں