بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی رپورٹ: ملک بھر میں 245 اموات، 446 زخمی

بارشوں اور سیلاب سے 245افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ

یکم جولائی سے ستائیس اگست تک بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں دوسوپینتالیس افراد جاں بحق ہوئے،۔
سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کردیں۔
رپورٹ کےمطابق یکم جولائی سے 27 اگست تک ملک میں 245 لوگ جاں بحق ہوئے۔
سب سےزیادہ 92 افراد پنجاب،74،خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں 47،بلوچستان 22، کشمیر 6 اور جی بی میں 4 لوگ جاں بحق،مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب اور بارشوں کی بنا پر حادثات میں 446 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں 158مرد،107 خواتین اور181 بچے بھی شامل ہیں۔
بارشوں اور سیلاب سے 1002 مکانات مکمل تباہ۔
3475 کو جزوی نقصان ہوا،8 اسکولوں،35 پلوں کو نقصان پہنچا،609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں