کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھائی، مکمل خاتمہ ضروری ہے” “شہباز شریف
2018 کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھائی، شہباز شریف
کوئٹہ میں قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے پر ہم سب کو دکھ ہواأ
ہمیں 2018 کے بعد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا۔
بلوچستان کے واقعے پر ہم سب غمزدہ ہیں، باہر کے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں۔
بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کودورکرناہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز،شہریوں کالہورائیگاں نہیں جائےگا۔
وفاق کے تعاون سے امن قائم کریں گے، آرمی چیف،وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاق کے تعاون سےامن قائم کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں اللہ کے فضل سے افواج پاکستان کے سربراہ کی لیڈرشپ میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس مرحلے کو عبور کریں گے ،۔
پورے پاکستان میں دہشت گردی نے جو دوبارہ سر اٹھایا ہے اسے کچلیں گے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
، آج بھی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مصمم ارادے کے ساتھ یہاں جمع ہیں انشاء اللہ دوبارہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں