7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں مزید تاخیر: آئی ایم ایف کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

آئی ایم ایف نے پاکستان کے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں تاخیر کی تصدیق کر دی

7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید موخر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری دی گئی۔
پاکستان کا نام ایجنڈے میں شامل نہیں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے 30 اگست تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویت نام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا ۔
تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرم کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کردی گئی۔
اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 28 اگست تک کا شیڈول سامنے آیا تھا ۔
جس میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کا نام بعد کے اجلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں