9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی بے نقابی: عظمیٰ بخاری کا بیان
9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا چہرہ پوری قوم دیکھ چکی : عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ کا مکروہ چہرہ پورے ملک کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ۔
یہ مضحکہ خیز ہے، مجرم خود جج ہے، اس سے بڑی شرمناک بات کیا ہو سکتی ہے۔
عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیتے ہوئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
پشاور ہائیکورٹ نے اس درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کیلئے خود ہی ایکٹ لائیں گے اور خود ہی منصف بن جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جیسے پارلیمنٹ حملہ کیس میں ماسٹر مائنڈ نے خود کو بری کروایا تھا۔
ایسے ہی 9 مئی کی ناکام بغاوت کے کیسز میں یہ کمیشن سے کلین چٹ لیں گے،۔
9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہداء کے مجسمے جلانے کے ہولناک مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں