“بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی: 45 لاکھ افراد متاثر، 13 ہلاکتیں”

“بنگلہ دیش میں سیلاب: ڈھاکہ اور چٹاگانگ کے درمیان رابطہ منقطع، شدید نقصان”

بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی، 45 لاکھ افراد متاثر
بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب سے اب تک 45 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب نے ڈھاکہ اور چٹاگانگ کے جنوب مشرقی ساحلی شہر کے درمیان زمینی رابطہ منقطع کر دیا ہے اور ایک وسیع علاقہ زیر آب آ گیا ہے۔
جس سے بستیاں زیر آب آ گئی ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 23 افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی عوام نے ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا ذمے دار بھارت کو قرار دیا ہے۔
ملک میں بھارت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہاہے، شہریوں کاکہنا ہے کہ سیلاب تریپورہ میں دریائے گمتی پر ڈمبور ڈیم کے کھلنے سے آیا۔
بنگلہ دیشی حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ڈیم کھول کرغیر انسانی عمل دکھایا۔
بدھ کو ڈھاکا میں طلباء نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے بھارت پر پانی چھوڑنے کا الزام لگایا تھا۔
جسے بھارتی وزارتِ خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب بنیادی طور پر شدید بارش کی وجہ سے آیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں