“بجلی کی قیمتوں میں کمی: فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے کی تخفیف”

“وفاقی وزیر توانائی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 37 پیسے کی کمی”

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کی کمی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دے دیا۔
بجلی کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے۔
یہ تعین سہ ماہی ٹیرف اور ہر ماہ کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لئے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویئے سے دیکھا جاتا ہے۔
گزشتہ روز نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی، پٹیشن منظور ہوئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی۔
صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں