اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کا فیصلہ کیا: دسمبر تک تبدیلیاں مکمل

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن دسمبر تک تبدیل کر دیا جائے گا

دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کر دیا جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن دسمبر تک تبدیل کر دیا جائے گا ۔
تاہم پلاسٹک کے کرنسی نوٹ مقبول ہونے کے بعد ان کی جانچ کی جائے گی۔
اس دوران اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ وہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کر دیں گے۔
جس کے بعد یہ نوٹ باضابطہ منظوری کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔
نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جس دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابھی ہم نئے کرنسی نوٹس پر کام کر رہے ہیں۔
ہم دیکھیں گے کہ پلاسٹک نوٹس کی لائف کتنی ہوتی ہے،۔
اس سال کے آخر تک ہم نئے نوٹس کی ایکسر سائز مکمل کر لیں گے، تمام کرنسی نوٹس کو تبدیل کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں