“دوست نما دشمنوں کے ساتھ بات چیت ناممکن: وزیراعظم شہباز شریف”
دوست نما دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئین پریقین رکھنے والوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
تاہم دوست نما دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
بلوچستان میں دہشتگردی کےحالیہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل کے واقعات لمحہ فکریہ، ملکر مشکلات اور چیلنجز کو عبورکریں گے،۔
ملک سےدہشتگردوں کامکمل خاتمہ کیا جائے گا، ملک میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوست نمادشمنوں کےساتھ کوئی نرم رویہ اختیارنہیں کیاجائےگا۔
دوست نمادشمنوں کےساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی تاہم آئین پریقین رکھنےوالوں سےبات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
بلوچستان کا جلددورہ کروں گا،جامع بات چیت سے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں