“ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن: وزیراعظم نے 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی”

“ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے وزیر مملکت برائے خزانہ کی قیادت میں ٹاسک فورس”

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی قیادت وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کریں گے۔
میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے ارکان میں غازی اختر، زید بشیر، عامر ملک شامل ہوں گے ۔
جب کہ فرید ظفر، آصف پیر، تانیہ ادروس، وقاص الحسن اور گوہر مروت بھی ایف بی آر آٹومیشن کا حصہ ہوں گے۔
صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گا اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورکس پر بھی توجہ دے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس آٹومیشن مشن، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے انضمام پر کام کرے گی اور ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں