فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات: ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں مشترکہ قانون سازی کا فیصلہ

فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، شبلی فراز اور رؤف حسن شریک تھے۔
جبکہ جے یوآئی کی جانب سے عبدالغفورحیدری، مولانا لطف الرحمان اور مولانا امجد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور کئی فیصلے کیے گئے۔
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی پرمشترکہ طورپرآگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھاکہ آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔
پارلیمان میں روزانہ کے معاملات پر اکھٹے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے،۔
سینیٹ میں شبلی فراز اور کامران مرتضیٰ معاملات کو اکھٹے آگے بڑھائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں