وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ: کیا ہے مستقبل؟

وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ: ملازمین اور صارفین پر اثرات

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری صنعت و پیداوار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں تصدیق کردی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے حوالے سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کا متبادل نظام متعارف کرانے کی بھی سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورزانتظامیہ کوکمپنیزسے لین دین معاملات جلد نمٹانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلےہی ختم کر دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کے بی آئی ایس پی صارفین کو کیش رقوم دینے کی تجویز دی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورانتظامیہ کےمطابق وفاقی حکومت نےیوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہےجبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پردستیاب اشیاء پرسبسڈی پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔
اسٹورزبندہونےسے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے بے روزگارہونےکا خدشہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں