ہڑتال کی حمایت میں صرافہ مارکیٹیں بند: جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اعلان

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت میں صرافہ مارکیٹیں بند ہونے کا اعلان

ہڑتال کی حمایت میں ملک بھرکی صرافہ مارکیٹیں بندرہیں گی،جیم اینڈجیولرزایسوسی ایشن
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہڑتال کی حمایت میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹیں بند رہیں گی ۔
دو روز سے سونے کے ریٹس جاری نہیں ہو سکے ہیں۔
کیونکہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی حمایت میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹیں بند ہونے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ پیرکوچہلم کےموقع پرگولڈ مارکیٹیں بند رہیں اورریٹس جاری نہیں ہوئے۔
منگل کوشہرمیں موسلادھاربارش کےباعث ایسوسی ایشن نےگولڈ ریٹس جاری نہیں کئے، ۔
بدھ تاجروں کی ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کےباعث گولڈریٹس جاری نہیں ہونگے۔
، تین دن کےدوران عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھاگیا ہے۔
جبکہ پاکستان میں سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح263700روپےفی تولہ ہے۔