حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کے بلوں میں کمی کی بات کی
دھرنے سے ہدف حاصل ہوا: حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے وقت دیا ہے۔
یہ بات جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ہم نے احتجاج کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کیے، جو تاخیر ہوئی ہے وہ ختم نہیں ہوتی۔
حکومت سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے سمجھوتہ کرکے وقت دیا ہے۔
حکومت کو بتایا ہے کہ اس سے بچنے کا طریقہ اپنے اخراجات کو کم کرنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی آواز بن کر آئی پی پیز پر آگہی دی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی پر ٹیکسز بالکل غلط ہیں، حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ایشوز پر سیاست نہیں ہوتی۔
ہم عوامی ایشوز کو فریضہ سمجھ کر کام کرتے ہیں، حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں