موٹرسائیکل کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہر 6 ماہ بعد حاصل کرنا لازمی: وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت: ہر 6 ماہ بعد موٹرسائیکل کا فٹنس سرٹیفکیٹ ضروری

موٹرسائیکل کو ہر 6 ماہ بعد چیک کرانا اور فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہو گا، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کو سرٹیفیکیشن کے تحت لانے کی اشد ضرورت تھی۔
پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ ہر چھ ماہ بعد موٹرسائیکل کی جانچ پڑتال اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔
فٹنس سرٹیفکیٹ کی کوئی فیس نہیں ہے۔صوبائی وزیر برائےٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ اقدام عوامی فلاح کے لیےکیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں موٹرسائیکلزفضائی آلودگی میں بڑا حصہ ڈال رہی ہیں۔
بلال اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ دو سے تین ماہ میں عملدرآمد شروع کر دیا جائےگا۔
فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے سنٹرز کا قیام کیا جائےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں