“خیبرپختونخوا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی تجویز: رجسٹریشن اور ٹیکس کی آمدن”
پختونخوا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے وفاقی حکومت کو تجویز بھیج دی۔
دستاویزات کے مطابق کے پی حکومت وفاقی حکومت سے 6 ماہ کے لیے ایمنسٹی اسکیم شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
جس کے تحت ضم کیے گئے اضلاع اور ملاکنڈ سے 2 لاکھ سے زائد نان کٹم پینگ گاڑیوں کو رجسٹر کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ ایکسائز کے پی کی دستاویزات کے مطابق تجویز دہشتگردی سے بچنے اور ٹیکس بڑھانے کے لیے دی گئی ہے،۔
اسکیم کے تحت وہ گاڑیاں ریگولرائز ہوں گی جن کی پروفائلنگ ہو چکی، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن سے وفاقی و صوبائی حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپےکی آمدن متوقع ہے۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے قانونی آٹو مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں