پی ڈی ایم اے کا الرٹ: جنوبی پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اقدامات
اچانک سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے نے 24 سے 30 اگست تک جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلڈ وارننگ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
جمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ڈیرہ غازی خان راجن پور رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو کو صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔
،انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں