رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر فوری افسران کی تبدیلیاں
رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پرڈی پی کے بعد دیگرافسران کے بھی تبادلے
رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آنے پرڈی پی اورحیم یار خان کے بعد دیگرافسران کے بھی تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی جانب سے افسران کے تبادلوں کیلئے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنزملتان ارسلان زاہد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن رحیم یارخان تعینات ہوگئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)انویسٹی گیشن لودھراں ناصرجاوید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کورحیم یارخان تعینات کیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)ٹوبہ ٹیک سنگھ سعید احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان مقرر ہوگئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انوارنےافسران کےتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں