روپے کی گراوٹ سے بجلی 8 روپے یونٹ مہنگی ہوئی: اویس لغاری

روپے کی گراوٹ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا بیان

روپے کی گراوٹ سے بجلی 8 روپے یونٹ مہنگی ہوئی: اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹروی دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے۔
البتہ حکومت آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کررہی ہے۔
باہمی رضامندی سے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
اویس لغاری کا کہناتھا کہ دو ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی، آئی پی پیز معاملے پر بینڈ باجا زیادہ نہیں بجا سکتے۔
ذمہ دار حکومت ہے اور ذمہ داری سے کام کریں گے، بحران کے وقت چینی آئی پی پیز نے ملک میں سرمایہ کاری کی ۔
چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے ہٹا نہیں جاسکتا ہے۔
بجلی کی قیمت خطے کے ممالک کے مسابق لائیں گے، ۔
ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں