دفتر خارجہ نے جعلی خبر پھیلانے والوں کو آگاہ کیا
دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کو شاہین تھری میزائل کی فراہمی کی خبریں جھوٹی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا سمیت تمام فریق جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث نہ ہوں۔
ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے کی خبریں صریحاً جھوٹی ہیں۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ سے تہران ٹائمز نے یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کو ری ٹویٹ کرنے کے بارے میں پوچھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراء بلوچ نے یروشلم پوسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےسوال کے جواب میں کہا کہ ایران کو پاکستانی شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس صریحاً غلط ہیں۔
ایسی رپورٹس پر کوئی توجہ دینے سے پہلے ضروری ہے کہ ایسی بے بنیاد رپورٹس کے پس پردہ ماخذ اور ان کے پس پردہ بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر غور کیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں