“بیرسٹر سیف کا بیان: یوٹیلیٹی اسٹور عوام کیلئے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا”

“یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا ردعمل”

یوٹیلیٹی اسٹور عوام کیلئے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور غریب لوگوں کے لیے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے ۔
جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کے باعث عوام اس ریلیف سے محروم ہیں۔
لاکھوں کی تعداد میں لوگ یوٹیلیٹی اسٹورز میں برسرروزگار تھے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور بند کرانے سے ہزاروں کی تعداد میں خاندانوں کا ذریعہ معاش بھی چھینا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین جعلی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر ہیں، نااہل حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے مگر یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ٹک ٹاکر راج کماری مریم نواز ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے،۔
غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے کے لیے خزانہ خالی ہے، مہنگائی کے اس دور میں غریب جائے تو کہاں جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں