“پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی لڑائی: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بیان”

“پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی لڑائی کی تفصیلات: وزیر اطلاعات کے انکشافات”

پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی لڑائی جاری ہے، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات عطار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی جنگ جاری ہے۔
علیمہ اور بشریٰ گروپ کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پارٹی کے اندر نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔
بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ بنارہی ہیں۔ تحریک انتشار میں بہت سے ڈس انفارمیشن سیل کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
جھوٹے بیانیے کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ کا منظر نامہ آشکارہوگیا ،۔
23 جون 2023 کو علیمہ خان نے واٹس ایپ سے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجا ،۔
جس میں ان کے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں