اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی سپریم لیڈر کے اسرائیل پر حملے کا حکم

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا۔
یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔
معلومات کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے اہم دعویٰ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسماعیل ہنیہ کے مقام کا پتہ لگایا۔
مبصر کے مطابق اسرائیل نے ‘جاسوسی سافٹ ویئر’ کی مدد سے اسماعیل ہنیہ کی باقاعدگی سے نگرانی کی اور ان پر حملہ کیا۔
مبینہ طور پر اسرائیل نے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کے مقام کا پتہ لگانے کے لیے سافٹ ویئر استعمال کیا۔
مبصر کے مطابق اسرائیلی ساختہ یہ سافٹ ویئر اس شخص کی لوکیشن بتاتا ہے اور اپارٹمنٹ میں اس شخص کی موجودگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
مبصر نے کہا کہ اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی ریئل ٹائم اور ٹارگٹڈ مدد فراہم کرتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں