حکمراں اتحاد کا جمعہ کو یوم سوگ منانے اور اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کا فیصلہ

فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی تفصیلات

حکمراں اتحاد کا جمعہ کو یوم سوگ منانے اور اسماعیل ہنیہ کی غیر موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو امت مسلمہ کا المیہ قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کا مشاورتی اجلاس فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر ہوا۔
جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ ضیاء اور نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق شرکاء نے فلسطین میں نو ماہ سے جاری اسرائیلی مظالم پر مشترکہ طور پر غم کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی اجلاس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا گیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا واقعہ خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے۔
اور ایسے واقعات خطے میں مزید کشیدگی کی فضاء کو ہوا دیتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں