“سعودی عرب کے لیے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی پابندی ختم: بائیڈن انتظامیہ کا نیا فیصلہ”
امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کو امریکی ‘جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے ریاض پر دباؤ ڈالنے کی تین سال پرانی پالیسی کو بھی پلٹ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے کانگریس کے ایک معاون کے حوالے سے بتایا کہ انتظامیہ نے اس ہفتے پابندی اٹھانے کے اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔
ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’سعودیوں نے اپنے معاہدے کے اختتام کو پورا کر لیا ہے۔
اور ہم کانگریس کے مناسب نوٹی فکیشن اور مشاورت کے ذریعے ان معاملات کو باقاعدہ ترتیب دینے کے لیے تیار ہیں۔‘
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں