بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے پر خودکشی: پنجاب میں افسوسناک واقعہ

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان شہری نے خودکشی کر لی: تفصیلات

بجلی کا بھاری بل ادا نہ ہونے پر شہری نے خودکشی کر لی
پنجاب کے تھانہ تاکششیلا کے علاقے ڈھوک سادو میں ایک شخص نے بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ دو بچوں کا باپ ملک طاہر گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بقایا بلوں سے پریشان تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک طاہر کا اپنے بھائیوں سے بل کی عدم ادائیگی پر جھگڑا ہوا جس کے باعث معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق طاہر نے بدھ کے روز خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کی۔
بعد ازاں پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔
ٹیکسلا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں