“ساؤ پالو میں 62 افراد کا طیارہ حادثہ: طیارہ گر کر تباہ، تحقیقات جاری”
برازیل میں 62 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ
برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں 62 افراد کو لے جانے والا ایک مسافر طیارہ ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایئر لائن ’ ووئے پاس ‘ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ۔
کہ 58 مسافروں اور 4 عملے کے ارکان میں سے کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں یا نہیں۔
ٹی وی گلوبونیو پر نشر کی گئی فوٹیج میں ایک وسیع علاقے میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
اور دھواں بظاہر طیارے کے ملبے سے اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے زمین کی طرف گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مقامی فائر فائٹرز کے دستے نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ ونہیڈو شہر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ATR-72 طیارہ ریاست پرانا کے شہر کاسکیول سے ساؤ پالو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے گورولوس جا رہا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں