بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا، ملکی بحران کا حل
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوج پر اعتماد رکھیں۔
ہم امن واپس لائیں گے۔ ملک تمام اموات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی، عبوری حکومت کی تشکیل کے لئے صدر سے ملاقات کروں گا۔
بنگلادیش کو عبوری حکومت کے تحت چلایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرفیویاکسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں، مسئلے کے پرامن حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔
آج رات تک سیاسی بحران کا حل تلاش کرلیں گے۔واضح رہے کہ آج بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی ہوگئیں۔
شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں انڈین شہر اگرتلا روانہ کیا گیا۔
بنگلادیش کے آرمی چیف نے حسینہ واجد کو حکومت چھوڑ نے کیلئے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں