بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کا تجزیہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: فلڈ فنڈز کا غلط استعمال

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حاملہ خواتین کو دیے گئے فنڈز کی تقسیم اور فلڈ فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
ملازمین کو اعزازیہ بھی آئی ایس پی فنڈز سے دیا گیا۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ میں 11 ارب 56 کروڑ روپے کے اعتراضات سامنے آئے ہیں۔
جن میں حاملہ خواتین کی مشکوک رجسٹریشن کے لیے 42.49 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
خواتین میں رقوم تقسیم کے بعد میں بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران فنڈز میں ایک ارب 70 کروڑ کی خردبرد کی گئی اورریکوری بھی نہ ہوسکی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) فنڈز سے ملازمین کو 22 کروڑ 43 لاکھ اعزازیہ دیا گیا۔
سرکاری ملازمین کے اہل خانہ، پینشنرز کو8 کروڑ 98 لاکھ کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں