تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر تنازع: پارٹی میں شدید ردعمل

تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کا سینیٹر بننے پر تنازع: پارٹی اجلاس میں فیصلہ متوقع

تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر تنازع
پاکستان تحریک انصاف میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ رہنما مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے لیے سرگرم ہیں تاہم تحریک انصاف کے دیگر اراکین بھی متحرک ہیں۔
رائے یہ ہے کہ مرزا آفریدی کی پارٹی کی کوئی خدمت نہیں ہے ۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی پہلے ہی مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین بنا کر نواز چکی ہے۔
، تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر شدید ردعمل آنے کا امکان ہے۔
مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے مخالف اراکین کا کہنا ہے کہ جو لوگ مرزا آفریدی کو سپورٹ کر رہے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں۔
جن عہدیداروں کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں شدید بحث کے بعد مرزا آفریدی کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت سے طے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں