اسد قیصر نے جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر معذرت کر لی
جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اسد قیصر نے معافی مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرعوام سے معافی مانگ لی۔
پی ٹی آئی رہنما اور اسد قیصر نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر قوم سے معذرت خواہ ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کا کیس فوجی عدالت میں گیا تو پرامن احتجاج کریں گے۔
سد قیصر نے عالمی عدالت انصاف میں بھی جانے کا عندیہ دیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ اگر ملٹری کورٹ گیا تو ہمیں عالمی عدالت انصاف کی طرف جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ( ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر ہم نے بہت بڑی غلطی کی اور اپنے پاوں پر کلہاڑا مارا، اپنی اس غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں