چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دوبارہ گنتی کے کیسز کا فیصلہ
دوبارہ گنتی کے تین کیسز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دوبارہ گنتی کے تین کیسز کا فیصلہ سنائیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
جن حلقوں کا اعلان کیا جائے گا ان میں این اے 154 لودھراں اور گوجرانوالہ کے دو حلقے این اے 79 اور 81 شامل ہیں۔
مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیلوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبار ہ گنتی کی گئی تھی۔
، دوبارہ گنتی پر عبدالرحمن کانجو کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 16 فروری کا آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں