شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات: دوبارہ اتحاد کی پیشکش

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے کی تجویز
وزیراعظم شہباز شریف کی سابق معاون خصوصی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جس کے دوران انہوں نے ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کو ساتھ دینے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایک ہفتے میں ملک کے دو اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
صدر مملکت کے بعد وزیراعظم شریف بھی ملنے فضل الرحمان کےگھرپہنچےاور شہبازشریف نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مولانا سےتعاون کرنے درخواست کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ مولانا صاحب ہم چاہتے ہیں کہ ہم دوبارہ مل کر چلیں۔
ہماری خواہش ہے کہ آپ پھر ہماری سرپرستی کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ہم تو وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلےتھے،آپ نےہی راستہ بدل لیا ہے ۔
مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف کا رہائشگاہ آنے پر خود استقبال کیا۔
اور دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں