وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے
غریب کو مہنگائی، مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کراسکتے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے لیکن غریب کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کرسکتے۔
وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جب کہ کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ،گالیوں کا طوفان ہے، ملک میں تقسیم در تقسیم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی پر جوش، ایمان افروز اور دلوں کو گرمادینے والی تقریر کے بعد مزید کسی اضافے کی ضرورت نہیں کہ انہوں نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں جو گفتگو کی۔
وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے جو آج گفتگو کی ، وہ اسی کی عکاسی ہے۔
اسی کا بتایا ہوا راستہ ہے جو دنیا کا خالق و مالک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک کے لیے قائداعظم کی قیادت میں تحریک چلائی گئی، 14 اگست کو 77 واں یوم آزادی منارہےہیں۔
لاکھوں، کروڑوں لوگوں نے جان کی قربانی دی، اس ملک کےلیے ہمارے آباؤاجداد نے بہت قربانیاں دیں۔؎
ہمیں آج جتنا متحد ہونےکی ضرورت ہے، شاید پہلے نہ تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں