مسلم لیگ ن کا انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرنا، الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست
تحریک انصاف کے برعکس مسلم لیگ ن نے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدور یا چیئرمینوں کے ناموں کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن درج ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چئیرمین کا نام ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ لکھا گیا ہے۔
، محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز درج ہے۔
صدر آصف زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں