ناقص امیگریشن پالیسی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر محصور

بغداد ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کی محصوریت: ناقص امیگریشن پالیسی اور عراقی ایئر لائن کی عدم دستیابی

ناقص امیگریشن پالیسی، ہزاروں پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر محصور
عراق حکومت کی ناقص امیگریشن پالیسی اور عراقی ائیر لائن کے جہازوں کی عدم دستیابی کے سبب ہزاروں پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہوگئے۔
پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد گزشتہ 24 گھنٹے سے ایئرپورٹ پر محصور ہیں جبکہ عراقی ایئر لائن ان کو واپس لانے کے لیے کوئی خصوصی پرواز چلانے پر تیار نہیں۔
یورپ سمیت دیگر مغربی ممالک سے آنے والے افراد جو پاکستانی پاسپورٹ پر عراق سفر کررہے ہیں عراقی امیگریشن کی زیادتیوں کے سبب اپنی فلائٹس مس کر چکے ہیں۔
زائرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ناانصافیوں پر عراقی حکومت سے احتجاج کریں۔
اور ہنگامی طور پر خصوصی پروازوں سے پاکستانیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں