چیئرمین پی ٹی اے کا وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ: ملک میں تبدیلی کی توقع

پاکستان میں وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ: چیئرمین پی ٹی اے کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔
لیکن ایسا کرنے سے کاروبار کو نقصان ہو سکتا ہے۔
رانا محمود الحسن کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وی پی این کے باوجود پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) صارفین کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔
صرف 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت جس دن کہے گی اسی روز ایکس کھول دیں گے۔
ایکس نے پی ٹی اے کی شکایت پر گزشتہ 3 ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا۔
ٹیلی کام پر 2 سال میں کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے متعلق شکایت پر متعلقہ پلیٹ فارم سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں