پنجاب حکومت نے پاور ریلیف پیکیج کی سمری وفاق کو ارسال کردی: 45 ارب روپے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 45 ارب روپے کا پاور ریلیف پیکیج: وفاقی حکومت کو سمری ارسال کر دی گئی

پاور ریلیف پیکیج؛ پنجاب حکومت نے سمری وفاق کو ارسال کردی
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ڈسکوز کے ساتھ معاہدے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے 45 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور ڈسکوز کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد ریلیف پیکج کو حتمی شکل دی جائے گی، ہر ڈسکو اپنے متعلقہ صارفین اور ان کے بلوں کا ڈیٹا پنجاب حکومت کے ساتھ شیئر کرے گی،۔
ڈیٹا کی بنیاد پر حکومت ہر ڈسکو کو فنڈز جاری کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پہلے ہی ایک سے 200 یونٹ تک پورے پاکستان کے صارفین کو ریلیف دے رہا ہے،۔
صارفین کو فوری ریلیف کی عدم دستیابی یا مکمل بل ادائیگی پر آئندہ ماہ وہ رقم منہہ (مائنس) کا آپشن ہے۔
اعداد و شمار کے مطاق پنجاب میں 2 کروڑ سے زائد بجلی صارفین ہیں،۔
جن میں 86 فیصد کے قریب 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں ۔
جبکہ اسلام آباد میں اسی حد کے تقریباً 40 لاکھ صارفین ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں