پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ریلیف: وزیر اعظم کی اہم بات چیت
پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دیا، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے۔
ریلیف کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، دوسرے صوبوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں شدید بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
بارشوں کے باعث شاہراہوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا، صوبائی حکومتیں سیلابی پانی کو نکالنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال کے مقابلے میں آج مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔
چیلنجز بہت زیادہ ہیں، مہنگائی مزید کم کرنی ہے، ریونیو کا ہدف ساڑھے 13 کھرب تک لے کر گئے ہیں، ۔
پاورسیکٹر میں نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام بھی جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں